باجوڑ(ایچ آراین ڈبلیو)شاہی تنگی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک خوارجی ہلاک ہو گیا جبکہ متعدد زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران خوارجیوں کے زیر استعمال غار، سرنگیں اور بارودی مواد تباہ کر دیا گیا۔ فورسز نے ملزمان کے اسلحہ اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لیے ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ایسے آپریشنز جاری رہیں گے۔


