کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کچے کے بدنام زمانہ ڈاکو حکومتی سرینڈر اسکیم کے تحت ہتھیار ڈالنے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری کی منظور کردہ نئی پالیسی کے تحت سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں 50 ڈاکوؤں نے رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ پولیس کے مطابق یہ کامیابی عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی تعاون کا نتیجہ ہے۔ کچے کا یہ علاقہ جو برسوں سے جرائم کی آماجگاہ سمجھا جاتا تھا، اب امن و ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہو رہا ہے۔
Human Rights Network (HRNW) کے ساتھ کھڑے ہوں – انسانی حقوق کی بحالی کے لیے عطیہ کریں
Human Rights Network (HRNW) کی کاوشوں میں حصہ دار بنیں اور پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ آپ کا عطیہ مظلوموں کی آواز بن سکتا ہے۔
آپ کا ہر عطیہ انسانی حقوق کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم ہے
hrnww.com/


