170

ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ساؤتھ میں نان ٹیکینکل افسران کو ڈائریکٹر لگانے پر ندیم احمد جمال ایڈوکیٹ کا ڈی جی ایس بی سی اے کو قانونی نوٹس

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تعمیراتی قوانین کی عملدرآمد کے لئے سرگرم ایڈوکیٹ ندیم احمد جمال نے ایک نان ٹیکنیکل افسر شاہد خشک کو عہدہ کی اہلیت نہ رکھنے کے باوجود ڈائریکٹر ایسٹ مقرر کرنے کے خلاف ڈی جی ایس بی سی اے کو قانونی نوٹس ارسال کر دیا

نوٹس میں ان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی ہے ڈائریکٹر ایسٹ ایک ٹیکنیکل آسامی ہے جس کے لئے تعلیمی قابلیت کے ساتھ ٹیکنیکل و پروفیشنل قابلیت اور آرکیٹیکٹ، سول انجنئرنگ و ٹاؤن پلاننگ کا تجربہ ایس بی سی اے (سروس) ریگولیشنز کے تحت لازمی ہے، جس پر شاہد خشک پورا نہیں اترتے کیونکہ وہ بی ای کمپیوٹر ہیں

اسی طرح کی تعیناتی ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں کی گئی ہے جہاں نان ٹیکنیکل ڈپٹی ڈائریکٹر راشد ناریجو کو ڈائریکٹر کا عہدہ طشتری میں رکھ کر دے دیا گیا ہے، جس نے ادارہ میں‌ میرٹ، اہلیت اور شفافیت پر ایک سوال اٹھا دیا ہے

ندیم احمد جمال ایڈوکیٹ نے اپنے قانونی نوٹس میں‌ اس خلاف ضابطہ تقرریوں کے حوالے سپریم کورٹ کے فیصلے PLD 2013 SC 195, PLD 2011 SC 277, 2016 SCMR 1239 کا بھی ریفرنس دیا ہے

آخرمیں ڈی جی ایس بی سی اے کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ادارے میں ایس بی سی اے سروس ریگولیشنز کے مطابق تعیناتیاں عمل میں لائیں اور اس طرح کی تعیناتی منسوخ نہیں کی گئی تو اس کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں