سانحہ مریدکے کے حقائق قوم کے سامنے لائیں جائیں،آصف جلالی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو ) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: سانحہ مریدکے کے حقائق قوم کے سامنے لائیں جائیں۔ قتل و غارت کی غیر جانبدار ذرائع سے تحقیقات کروائی جائیں۔ اس سلسلہ میں جلد از جلد جوڈیشنل کمیشن تشکیل دیا جائے۔ اہل سنت کی گرفتاریوں اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بند کیا جائے۔ اس سانحہ سے اہل سنت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ یہ کسی تنظیم کا معاملہ بعد میں ہے، ال سنت کا معاملہ پہلے ہے۔ معاملہ ریاست اور اس کے بیٹوں کا ہے۔ اہل سنت جو ہمیشہ سے امن و آشتی اور غیرت و حمیت کے علمبردار رہے ہیں، ان کے خون کا تقدس یوں پامال کیا جانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اہل سنت نے ہر قسم کے دہشت گرد عناصر کے مقابلے میں ریاست کا ساتھ دیا۔ آپریشن ضرب عضب یا دیگر مہموں میں اہل سنت کبھی بھی دہشت گرد عناصر یا ان کے سہولت کار نہیں بنے۔ لیکن جب اہل سنت ہی کی آج لاشیں گرائی گئیں اور ان کی لاشوں کی بے حرمتی کی گئی۔ تو اس غم کے زخم دل پر بڑے گہرے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں