پنجگور(ایچ آراین ڈبلیو) سیکیورٹی ذرائع نے فتنہ الہندوستان نامی دہشتگرد تنظیم کے سربراہ جمیل عرف ٹیٹک کی ہلاکت کی اطلاعات کی تصدیق کر دی ہے۔
ہلاکت کی تفصیلات:
مطلوب دہشتگرد جمیل عرف ٹیٹک ضلع پنجگور کا رہائشی تھا
وہ پنجگور اور بولیدہ سمیت متعدد علاقوں میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں سرگرم تھا
2022 میں پنجگور ہیڈکوارٹر پر حملے سمیت کئی بڑے دہشتگردانہ واقعات میں ملوث تھا
دہشتگردی کا ریکارڈ:
سیکیورٹی اداروں کے مطابق ہلاک شدہ دہشتگرد کا تعلق فتنہ الہندوستان کی سرگرمیوں سے تھا اور وہ متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں کا مرکزی ملزم تھا۔
یہ کارروائی دہشتگردی کے خلاف جاری سیکیورٹی آپریشنز کی کامیابی کی ایک اور کڑی ہے۔


