کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) نارتھ کراچی پاور ہاؤس ڈمپر آتشزدگی کے حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق کے احکامات پر ڈمپر آتشزدگی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاؤن کیا گیا
پولیس نے متعدد افراد کو چھاپے مار کارروائی کے بعد گرفتار کرلیا ، آتشزدگی میں ملوث ملزمان کی شناخت کا سلسلہ CCTV فوٹیج اور ویڈیو سمیت گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مسلسل جاری ہے، پاور ہاؤس دونوں جانب کی سڑکیں کھلی ہی ٹریفک رواں دواں ہے
پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے امن و امان کو سبوتاز کرنے کی کوشش کرنے والے شر پسند عناصر کو نہیں چھوڑا جائے گا


