جنوبی وزیرستان(ایچ آراین ڈبلیو) فرنٹیئر کور (ایف سی) خیبرپختونخوا کی کارروائی میں گرفتار ہونے والے خودکش بمبار کے اعترافی بیان نے افغان طالبان اور دہشتگرد گروپوں کے خطرناک گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ہے۔
گرفتاری کی تفصیلات:
خودکش بمبار نعمت اللہ ولد موسیٰ جان کو جنوبی وزیرستان میں گرفتار کیا گیا
گرفتار ملزم افغانستان کے صوبہ کندھار کا رہائشی ہے
ایف سی کی کارروائی میں دہشتگرد نیٹ ورک کا اہم لنک توڑا گیا
ہوش ربا انکشافات:
گرفتار خودکش بمبار کے بیان کے مطابق:
مدرسہ میں موجود لوگوں نے پاکستانی فوج کے خلاف جہاد کو جائز قرار دیا
40 افراد کا گروپ خوست میں اکٹھا ہوا
چیوار کے راستے پاکستان میں غیرقانونی داخلہ
جنوبی وزیرستان کے علاقے بروند میں طالبان مرکز سے رابطہ
یہ انکشافات پاکستان کے خلاف بیرونی سازش اور افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کی خطرناک حقیقت کو عیاں کرتے ہیں۔


