خاران (ایچ آراین ڈبلیو) بلوچستان کے ضلع خاران میں فائرنگ کے واقعے میں شہید ہونے والے پولیس افسر ایس ایچ او محمد قاسم بلوچ کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی نمازِ جنازہ میں پولیس افسران، ضلعی انتظامیہ، اہلِ علاقہ اور مختلف مکاتبِ فکر کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ جمعے کی شب خاران کے ڈی ایچ کیو اسپتال کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او محمد قاسم بلوچ شہید ہوگئے تھے پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب، اس افسوسناک واقعے کے خلاف خاران میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے مقامی تاجروں اور شہری تنظیموں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔


