فیصل آباد (ایچ آراین ڈبلیو) ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل فیصل آباد کی کارروائی، منی لانڈرنگ کیس میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار، ملزم وقاص مسیح کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا
گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی اور انسانی میں ملوث تھا، ملزم حوالہ ہنڈی اور انسانی سمگلنگ کے ذریعے حاصل شدہ رقوم کو منی لانڈرنگ کے ذریعے ٹرانسفر کرتا تھا
گرفتار ملزم لاکھوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے، ملزم اے ایم ایل فیصل آباد کو سال 2024 سے مطلوب تھا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا


