99

چیئرمین تحریکِ جوانانِ پاکستان محمد عبداللہ حمید گل کا پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی پاسنگ آؤٹ پریڈ پر اظہارِ خیال

راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) چیئرمین تحریکِ جوانانِ پاکستان ، محمد عبداللہ حمید گل نے پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں منعقدہ 152ویں لانگ کورس، 71ویں انٹیگریٹڈ کورس، 26ویں لیڈی کیڈٹ کورس اور 37ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطنِ عزیز کے یہ سپوت پاکستان کے روشن مستقبل کی علامت ہیں،

انہوں نے کہا کہ پی ایم اے کاکول سے فارغ التحصیل ہونے والے کیڈٹس نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ملک و ملت کا نام روشن کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے دوست ممالک جیسے کہ عراق، فلسطین، قطر، مالی، نیپال، مالدیپ، سری لنکا، یمن، بنگلہ دیش اور نائجیریا سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ یہ پاکستان کی عسکری تربیت پر عالمی اعتماد کا ثبوت ہے۔

چیئرمین محمد عبداللہ حمید گل نے چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری، ہلالِ جرت) کی قیادت میں پاک فوج کے نظم و ضبط، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی خدمات کو سراہا،

انہوں نے اعزاز حاصل کرنے والے کیڈٹس کو خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تلوارِ اعزاز حاصل کرنے والے احمد مجتبیٰ عارف راجہ، صدرِ پاکستان گولڈ میڈل حاصل کرنے والے زوہیر حسین، اوورسیز گولڈ میڈل حاصل کرنے والے دوست ملک کے جونیئر انڈر آفیسر ٹیک راج، مارکس مین میڈل حاصل کرنے والے سید ہاشر حسن، چیف آف آرمی اسٹاف کین حاصل کرنے والے شہیر علی، کمانڈنٹ اوورسیز میڈل حاصل کرنے والی جنّتُ الماویٰ، اور کمانڈنٹ کین حاصل کرنے والے سید عبد الہادی اور ہادیہ فیاض ہمارے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں،

انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نوجوان نسل کا عسکری اور فکری طور پر مضبوط ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور تحریکِ جوانانِ پاکستان ہر میدان میں اپنے نوجوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں