فلسطین کے موضوع پر قومی عظیم الشان کانفرنس کل جمعرات اسلام آباد میں ہو گی

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی تحریک پر فلسطین کے موضوع پر قومی سطح کی عظیم الشان کانفرنس 10 اپریل کو اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق کانفرنس میں تمام مکاتبِ فکر کے جید علما، سیاسی و سماجی قائدین اور مختلف طبقاتِ زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان شرکت کریں گے، جبکہ مولانا فضل الرحمان خصوصی خطاب کریں گے۔

کانفرنس کی تیاریوں میں جڑواں شہروں کے علما اور مذہبی و سماجی رہنما بھرپور انداز میں متحرک ہیں۔ تنظیمی سطح پر دعوت نامے ارسال کیے جا چکے ہیں اور کانفرنس کو تاریخی بنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں