180

پاکستان کی سخت ہجرت پالیسی، غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی بڑی تعداد کو لے کر تشویش

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان نے افغان مہاجرین کے حوالے سے اپنی پالیسیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد ملک میں موجود لاکھوں غیر دستاویزی افغان شہریوں کی مستقبل کی صورتِ حال غیر یقینی ہو گئی ہے۔

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت تقریباً 23 لاکھ افغان شہری مقیم ہیں۔ ان میں سے صرف 12 لاکھ سے زائد افراد پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی رپورٹ کے مطابق، رواں سال میں ہی 93 ہزار افغان شہریوں کو پاکستان سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 67 فیصد افغان مہاجرین مخصوص کیمپوں سے باہر رہ رہے ہیں، جبکہ صرف 33 فیصد مہاجرین ہی کیمپوں یا بستیوں میں مقیم ہیں۔ ان مہاجرین میں 53 فیصد خواتین اور 47 فیصد مرد شامل ہیں۔

صورت حال اس وقت اور گمبھیر ہو جاتی ہے جب اندازہ لگایا جاتا ہے کہ تقریباً 2 لاکھ سے زائد افغان شہریوں کے پاس کوئی قانونی دستاویزات تک موجود نہیں ہیں، جس کی وجہ سے انہیں ڈیپورٹیشن کا سامنا ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں