محکمہ اینٹی کرپشن میں اصلاحات لانے کے لئے ای سی سی ون 1993 کے اینٹی کرپشن رولز میں ترمیم

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ حکومت نے محکمہ اینٹی کرپشن میں اصلاحات لانے کے لئے ای سی سی ون 1993 کے اینٹی کرپشن رولز میں ترمیم کردی

کرپشن میں ملوث گریڈ 17 اور اس سے اوپر افسران کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے ای سی سی ون میں ترمیم

چیف سیکریٹری کی سربراہی میں بنی ای سی سی ون کمیٹی میں چیئرمین اینٹی کرپشن، ایڈوکیٹ جنرل، پی جی اور دیگر شامل ہونگے،

ای سی سی ون شکایات اور انکوائریز کے خلاف کارروائی کر سکے گی،

وزیراعلی سندھ کی منظوری کے بعد محکمہ سروس جنرل ایڈمنسٹریٹر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،

وزیر اینٹی کرپشن سردار محمد بخش مہر نے گزشتہ سال اپریل مہینےمیں محکمہ اینٹی کرپشن میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا تھا،

اپنا تبصرہ بھیجیں