97

پارکس کا کمرشل استعمال،مرتضیٰ وہاب نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل داخل کردی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پارکس کے کمرشل استعمال کے تنازعے پر مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈائریکٹر پارکس نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ ماہ پارکس کے کمرشل استعمال کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے معاہدوں کو بھی غیرقانونی ٹھہرایا تھا۔

اپیل میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ “کیا رفاہی پلاٹوں پر سہولیات کے عوض رقم وصول کرنا کمرشل سرگرمی ہے؟” اور ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل سیف الدین ایڈووکیٹ اور جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چئیرمین کو بھی فریق بنایا گیا ہے، جنہوں نے گزشتہ اگست میں پارکوں کے کمرشل استعمال کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد متعدد ٹاؤنز نے کمرشل سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹس جاری کیے تھے، لیکن تاحال بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ماتحت شہر کے 9 بڑے پارکوں میں کمرشل سرگرمیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں