کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ کے تمام محکموں کو اب آن لائن چلانے کا منصوبہ منظور کرلیا گیا ، ای پورٹل کو وسیع کرنے کا حکم، اب تمام محکموں کا کام ویب سائٹ کے ذریعہ آن لائن ہوگا فائل ورک محدود کردیا جائے گا
محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سمری وزیر اعلیٰ نے منظور کرلی ، تمام محکموں کی ویب سائٹ اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت، تمام محکمے 6 ہفتوں میں ویب سائٹ تیار کرلیں محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ہر ممکن تعاون کرے گا
محکمہ آئی ٹی تمام محکموں کا ڈیٹا پرانی ویب سائٹ سے نئے تیار شدہ ڈیزائن کو منتقل کرنے کے لئے تیار ہے ، محکمہ آیی ٹی
ایک مرتبہ پورٹل کا سرکاری طور پر افتتاح ہوجائے تو پھر ہر محکمہ ایک فوکل پرسن نامزد کرے گا
تمام محکمے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر ڈیٹا اپ ڈیٹ کریں گے
پورٹل کے افتتاح سے قبل نامزد فوکل پرسن کو تجربہ کی بنیاد پر ٹریننگ دی جائے گی
تمام محکمے اپنا موجودہ ڈیٹا محکمہ آئی ٹی کے نامزد افسر کو ای میل اور واٹس ایپ کریں تاکہ پورٹل میں شامل کیا جاسکے
فوکل پرسن کو اگر تبدیل کیا جائے تو ان کی جگہ نیا فوکل پرسن تعینات کیا جائے تاکہ انہیں ٹریننگ دی جاسکے
میسرز کی سی ایس پرائیوٹ لمیٹیڈ کے تعاون سے ویب سائٹ اپ ڈیٹ کرکے پورٹل بنایا جارہا ہے


