106

پاک فوج کے آپریشن میں 50 خوارج ہلاک، مہمند میں دہشتگردی کی سازش ناکام

مہمند(ایچ آراین ڈبلیو) پاک فوج نے فتنہ الخوارج کی جانب سے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے علاقے میں ایک کامیاب آپریشن مکمل کیا جس میں 45 سے 50 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا جس میں خوارج کی ایک بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے دوران کئی دہشتگرد زخمی بھی ہوئے اور فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ “ہلاک ہونے والے دہشتگرد پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے آئے تھے۔” پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن بھی شروع کر رکھا ہے۔

یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب دہشتگردوں نے سیز فائر کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں