**اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے عارضی سیز فائر کا اعلان**
وزارتِ خارجہ کے مطابق **افغان طالبان رجیم کی درخواست پر پاکستان نے عارضی جنگ بندی** پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ سیز فائر کا اطلاق **آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں** تک ہوگا۔
ترجمان وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ **دونوں فریق تعمیری اور باہمی بات چیت** کے ذریعے صورتحال کو مثبت سمت میں آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں تاکہ **مسئلے کا پُرامن اور پائیدار حل** تلاش کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے **نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق** مذاکرات میں حصہ لیں گے، جبکہ **افغانستان کی طرف سے افغان وزیرِ خارجہ** کی شرکت متوقع ہے۔


