64

اگر بس چلے کرپشن کو بھی پیپلزپارٹی نصاب کا حصہ بنادے ، بورڈ آفس کی منتقلی کی تجویز کو فوری واپس لیا جائے

حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو ایم کیو ایم رہنما و اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا تاریخی شہر ہے، : متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے اراکین اسمبلی و ڈسٹرکٹ کمیٹی میرے ساتھ بیٹھی ہے ، مسائل ہیں، حیدرآباد کے باسی اس سے نبردآزما ہیں ،

صوبہ سندھ کراچی سے کشمور تک تباہی کا منظر پیش کرنے لگ گیا ہے ، صوبے کے اداروں میں بدانتظامی نااہلی اپنے عروج پر ہے ، صوبے کی صورتحال بیان کرنے کے قابل نہیں رہی

اگر بس چلے کرپشن کو بھی پیپلزپارٹی نصاب کا حصہ بنادے ، بورڈ آفس کی منتقلی کی تجویز کو فوری واپس لیا جائے ، مجھے امید ہے کہ وزیر اعلی سندھ تعصب کی عینک اتار کر اس مسئلے کو دیکھیں گے،

علی خورشیدی نے کہا کہ ایم کیو ایم جب بھی بیڈ گورننس کو ایکسپوز کرتی ہے یہ تعصابانہ عمل شروع کردیتے ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں