کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک بار پھر پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
پلاسٹک بیگز کی تیاری، فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔
پلاسٹک بیگز پر پابندی کی خلاف ورزی پر مقدمہ، گرفتاری و سزا ہوگی، سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد پلاسٹک بیگ کی تیاری فروخت اور استعمال قابل سزا جرم ہوگا، پلاسٹک بیگز ماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجہ ہیں، محکمہ ماحولیات سندھ
کراچی کے سیوریج نالوں کی بندش، سمندری آلودگی کی بڑی وجہ پلاسٹ بیگز ہیں، پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کرنے کی منظوری سندھ کابینہ سے ہوگی، اجلاس 15 اپریل کو طلب


