فیصل آباد(ایچ آراین ڈبلیو) لڑکیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا دوسرا ملزم بھی سی سی ڈی نے دھڑ لیا ، ملزم نے بٹالہ کالونی کے علاقہ میں حافظہ لڑکی کو مدرسہ سے نکل کر گھر جاتے ہوئے نازیبا حرکات کی تھی،سی سی ڈی اقبال ڈویژن نے راہ چلتی خواتین سے غیر اخلاقی حرکات کرنے والے ملزم کا سوفٹ ویئر آپ ڈیٹ کر دیا ، انچارج سی سی ڈی اقبال ڈویژن انسپکٹر عمر سرفراز وڑائچ نے تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں راہ چلتے طالبہ سے غیر اخلاقی حرکات کرنے والے ملزم کی گرفتاری کے لیئے ریڈ کیا ، ملزم نے فرار ہونے کے لیئے موٹر سائیکل بھگا دی ، تیز رفتاری کے باعث بجلی کے پول سے جا ٹکرایا ، سی سی ڈی ٹیم نے ملزم کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔


