کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی میں ہیوی ٹریفک سے ہونے والے حادثات کے تدارک کے لیے ہیوی ٹریفک کی رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ڈرائیورز کے لیے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں ٹریفک مسائل پر اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا سعید غنی، مکیش کمار چاولہ، ضیاء لنجار اور میئرکراچی مرتضیٰ وہاب سمیت دیگر حکام نے شریک ہوئے۔
اجلاس میں آئی جی سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں 2024 میں 16لاکھ سے زائدچالان ہوئے، ایک ارب 33کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا گیا، 5لاکھ 12ہزار سے زائدگاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں اور11287 ڈرائیورز کوحراست میں لیا گیا جب کہ ڈرائیورز کے خلاف 650 ایف آئی آرز درج کی گئیں، 7555 فٹنس سرٹیفکیٹ منسوخ کیے گئے۔


