81

کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترمیم سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترمیم سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئیں، کلفٹن کے رہائشیوں کی رہائشی پلاٹ کے کمرشل استعمال کے قانون کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پر عدالت نے ایس بی سی اے، کے ڈی اے، کے ایم سی، سیپا، ماسٹر پلان و دیگر کو نوٹس جاری کردیئے

عدالت نے فریقین سے 22 اپریل تک جواب طلب کرلیا، درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایس بی سی اے نے ترمیم کے تحت رفاہی پلاٹ اور کمرشل اور رہائشی استعمال کے استعمال کی نئی تعریف طے کی ہے، ترمیم کے ذریعے رہائشی اراضی کے کمرشل استعمال کی اجازت دی گئی ہے،

ایس بی سی اے کی ترامیم سپریم کورٹ کے اراضی کے استعمال سے متعلق احکامات کی خلاف ورزی ہے، مذکورہ ترامیم سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈننس اور سیپا ایکٹ کی بھی خلاف ورزی ہے،

ایس بی سی اے نے قوانین میں ترمیم کرکے اختیارات سے تجاوز کیا ہے، وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترمیم کو غیر قانونی قرار دیکر کالعدم قرار دیا جائے،

اپنا تبصرہ بھیجیں