کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) آل ڈمپر ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے صبح سے 6 سے 10 تک پابندی لگائی ، ہم نے اس قانون پر عملدرآمد کیا ،
حادثات کے باعث 249 لوگ جاں بحق ہوئے ہیں ، ان میں سے صرف 17 لوگ ڈمپر سے جاں بحق ہوئے ہیں ، یہ حادثات سب کو پتہ ہے کبھی بھی روڈ پر ہو سکتے ہیں ،
ٹرانسپورٹرز ٹیکس دینے والے ہیں لینے والے نہیں ، ہم مافیاز کو بھی دیتے ہیں ٹیکس بھی بروقت ادا کرتے ہیں ، 10 یا 12 اہریل کو بھی اگر کسی قسم کا انتشار پھیلایا گیا تو اس کے خلاف مزاحمت ہوگی ،
جو پارٹی اس پر سیاست کر رہے ہیں ان کیلئے 16 تاریخ کو جمع ہونگے ، پورے ملک کی سڑکوں پر 16 اپریل کو احتجاج کریں گے ،
مئیر کراچی، آئی جی، ڈی ائی جی ٹریفک سے مطالبہ ہے کہ باقی گاڑیوں پر پابندی لگائیں ، ہم نے پابندی پر عملدرآمد کیا لیکن بڑی گاڑیاں اور بسز چل رہی ہیں ،


