جب تک ہمارے لانگ مارچ کو کوئٹہ آنے کی اجازت نہیں دی جاتی دھرنا لک پاس کے مقام پر جاری رہے گا، بی این پی

کوئٹہ (ایچ آراین ڈبلیو) کوئٹہ میں بی این پی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین آغا حسن بلوچ و دیگر رہنماوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ دن ہوگئے ہمارے دھرنے کو ہم پر امن احتجاج کررہے ہیں، ہمارا احتجاج بلوچ خواتین کی رہائی اور لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے جاری ہیں، ہم تمام سیاسی جماعتوں کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے دھرنے میں شرکت کی ،

بلوچستان کے حکمران ہماری آواز سننے کی بجائے مقابلے پر اتر آئیں ، مستونگ کے عوام کے مشکور ہیں جنہوں نے دھرنے کے شرکا کی خدمات کی، فورسز کی جانب سے کل بھی ہمارے ورکرز کو اشتعال دلانے کی کوشش کی، لک پاس سے لانگ مارچ کوئٹہ آنے سے روکنے کیلئے بھاری فورس تعینات ہے،

جب تک ہمارے لانگ مارچ کو کوئٹہ آنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہمارا دھرنا لک پاس کے مقام پر جاری رئیگا، حکومت پر امن احتجاج کو ڈنڈے کی زور پر روکنے کی کوشش کررہی ہے، ساجد ترین نے کہا کہ ہمارے زخمی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا- وڈھ میں بھی فورسز کی جانب سے پرامن احتجاج پر براراست فائرنگ کی گئی،

کل ہماری آل پارٹی کا اجلاس ہوگا جس میں آئیند کا لائے عمل طے کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں