سراروغہ(ایچ آراین ڈبلیو) ایف سی (ساؤتھ) کے مقامی کمانڈنگ آفیسر نے جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے میں واقع نازی مدرسہ کا دورہ کیا اور طلباء سے روبرو ملاقات کی۔
اس موقع پر کمانڈنگ آفیسر نے مدرسے کے بچوں میں تعلیمی سازوسامان، تحائف اور انعامات تقسیم کیے۔ دورے کے دوران انہوں نے طلباء کے ساتھ مستند اسلامی تعلیمات کے فروغ اور اخلاقی تربیت کے موضوع پر بات چیت کی۔
کمانڈنگ آفیسر نے زور دیا کہ نوجوان نسل کو صحیح دینی اور معاشرتی اقدار سے آگاہ ہونا چاہیے تاکہ وہ معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔ یہ دورہ علاقے کے نوجوانوں کے ساتھ فوج کے مسلسل تعاون اور مثبت رابطے کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔


