سانگھڑ سیون کے رہائشی شادی شدہ جوڑے نے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔عظیمہ سیال

سانگھڑ(ایچ آراین ڈبلیو) تحصیل سیون کے گاؤں آراضی کی رہائشی عظیمہ ولد حاکم سیال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنے ہوش حواس بغیر کسی دباؤ کے اپنے شوہر جان محمد ولد مولا بخش ببر سے شریعت محمدیہ کے تحت نکاح کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہوں مگر میرے بھائی گاؤں کا وڈیرے اور دیگر جان کے دشمن بن گئے ہیں ہمیں تحفظ دیا جائے انھوں نے کہا وڈیرا ہاشم سیال،ظہور سیال،کریم سیال،باپ حاکم علی سیال،رب نواز،سلمان سیال چچااللہ بخش سیال اور مشتاق سیال ہماری شادی نکاح کی مخالفت کررہے ہیں۔انھوں نے کہا اپنی مرضی سے اپنی زندگی گزارنا اور نکاح کرنا ہمارہ شرعی اور قانونی حق ہے مگر ہمارے اپنے مخالفین نے سیون تھانے پر میرے شوہر اور پر مقدمہ درج کرا کر میرے شوہر کے قریبی رشتہ داروں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کر رکھا ہے عظیمہ سیال کا مزید کہنا تھا کہ میں رسول بالغ ہوں اپنی مرضی کی زندگی گزارنے اور قانونی فیصلہ کرنےکا قانونی حق رکھتی ہوں اس موقع پر عظیمہ سیال کے شوہر جان محمد ببر نے کہا ہم نے قانون کے مطابق قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اپنے وکیل کے زریعے نکاح اورشادی کی ہے اس کے باوجود سیون پولیس غیر قانونی مقدمات اورگرفتاریاں کر رہی ہے دونوں شادی شدہ جوڑے نے آئی جی سندھ ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد اورایس ایس پی سانگھڑ اور دیگر بالا حکام سے جھوٹا مقدمہ ختم کرنے،غیرقانونی گرفتاریاں اور ہمیں تحفظ کا مطالبہ کیا ہے انھوں نے کہا اگر ہمیں کچھ نقصان پہنچا تو مندرجہ بالا افراد زمہ دار ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں