دبئی(ایچ آراین ڈبلیو) ایشیا کپ ٹی20 کے تاریخی فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے جب دونوں حریف ٹیمیں فائنل میں آمنے سامنے آئی ہیں۔
ٹیموں میں تبدیلیاں:
بھارت: انجری زدہ آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا میچ سے باہر، جبکہ رنکو سنگھ کو ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا۔
پاکستان: فائنل میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان سلمان علی آغا کی قیادت میں پاکستان ٹیم میں شامل ہیں: صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، محمد حارث، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد۔
تاریخی ریکارڈ:
اس سے قبل دونوں ٹیمیں کثیر الملکی ٹورنامنٹس میں 5 بار فائنل میں مقابلہ کر چکی ہیں، جہاں پاکستان 3-2 سے آگے ہے۔ تاہم اس ایشیا کپ میں بھارت نے گروپ اسٹیج کے دونوں میچز میں پاکستان کو شکست دی تھی۔


