سیف سٹی کی فوری انتباہ: جعلی ای چالان ایس ایم ایس پر کلک کرنے سے گریز کریں

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ فراڈیے جعلی ای چالان والے ایس ایم ایس بھیج کر شہریوں سے ناجائز رقم وصولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جعلی پیغامات کی پہچان:
سیف سٹی اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق:

ادارہ کبھی بھی ایس ایم ایس کے ذریعے شہریوں کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات نہیں مانگتا۔

اصل ای چالان کا پیغام صرف سرکاری نمبر 8070 سے ہی بھیجا جاتا ہے۔

کسی بھی دوسرے نمبر سے موصول ہونے والا ای چالان کا میسج جعلی اور فراڈ ہے۔

شہریوں کے لیے ہدایات:

کسی بھی مشکوک ایس ایم ایس میں دیے گئے لنک پر ہرگز کلک نہ کریں۔

ایسے پیغامات پر کوئی ادائیگی قطعاً نہ کریں۔

یاد رکھیں کہ سیف سٹی اتھارٹی کی تمام خدمات مکمل طور پر مفت ہیں۔

شکایت کیسے کریں؟
کسی بھی جعلی یا مشکوک پیغام کی صورت میں فوری طور پر 15 یا ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کریں۔ ایسے فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں