مانسہرہ(ایچ آراین ڈبلیو) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس خبر کی تردید کر دی گئی ہے کہ خیبر پختونخوا کے مشہور سیاحتی مقام ناران میں جوڑوں کے داخلے کے لیے نکاح نامہ پیش کرنا لازمی ہے۔
دفترِ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مانسہرہ نے واضح کیا ہے کہ:
یہ خبر بالکل غلط اور بے بنیاد ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کسی اور ملک کی ہے، جسے غلط طور پر ناران سے منسوب کیا جا رہا ہے۔
پولیس اس جعلی خبر اور غلط پروپیگنڈے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
سیاحوں کے لیے خوش آمدید کا پیغام:
ڈی پی او نے زور دے کر کہا کہ پولیس تمام مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو خیرمقدم کہتی ہے۔ ان کی سہولت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیاحتی مقامات پر ہر ممکن انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ایسی غلط معلومات پر یقین نہ کریں اور بلا خوف و خطر خوبصورت وادی ناران کا رخ کریں۔


