ایشیا کپ فائنل سے قبل چیئرمین پی سی بی کا حوصلہ افزا پیغام: “کھل کر کھیلو، میں سب ہینڈل کر لوں گا”

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ فائنل میں اترنے والی پاکستانی ٹیم کو تاریخ ساز مقابلے سے قبل حوصلہ افزا پیغام دیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ بے فکری اور پورے اعتماد کے ساتھ کھلی کرکٹ کھیلیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا: “تم جو چاہو کرو، میں سب کچھ ہینڈل کر لوں گا۔”

یہ پیغام ٹیم کو دباؤ سے آزاد کرکے اپنی صلاحیتیں بلا خوف و خطر بروئے کار لانے کی ترغیب دیتا ہے، جس سے فائنل میچ سے قبل گرین شرٹس کے مورال میں اضافہ متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں