کیف(ایچ آراین ڈبلیو) روسی افواج نے ہفتہ و اتوار کی درمیانی رات یوکرین پر جنگ کے بعد سے اب تک کا ایک وسیع فضائی حملہ کیا، جس میں 500 سے زیادہ جنگی ڈرونز اور 40 سے زائد میزائل فائر کیے گئے۔
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اتوار کی صبح اعلان کیا کہ اس حملے میں کم از کم چار شہری ہلاک ہوئے ہیں اور ملک کے سویلین انفراسٹرکچر کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
عالمی برادری سے اپیل:
صدر زیلنسکی نے ٹیلیگرام پر جاری اپنے بیان میں کہا، “ماسکو یوکرین کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھنا چاہتا ہے اور جنگ اور اموات کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ عالمی برادری کا فرض بنتا ہے کہ وہ روس پر اس جارحیت کو روکنے کے لیے مکمل دباؤ ڈالے۔”
یہ تازہ حملہ دونوں ممالک کے درمیان جاری جنگ میں ایک نیا تشدد کی لہر کی نشاندہی کرتا ہے، جبکہ یوکرین بین الاقوامی حمایت کے ذریعے روسی جارحیت کو روکنے کی اپیل جاری رکھے ہوئے ہے۔


