باجوڑ میں بارودی مواد کے دھماکے سے 3 معصوم بچے شہید

باجوڑ(ایچ آراین ڈبلیو)لغڑئی میں بارودی مواد کے اچانک پھٹنے سے تین معصوم بچے شہید ہوگئے جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچے دہشت گرد گروہ کے چھوڑے گئے بارودی مواد کے قریب کھیل رہے تھے۔

پاک فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمی بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا، جہاں پاک فوج کے ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے موقع واقعہ کا محاصرہ کرکے شواہد اکٹھے کیے ہیں۔

یہ المناک واقعہ اس خطرناک حقیقت کو ظاہر کرتا ہے کہ دہشت گرد گروہوں نے علاقے میں بارودی مواد کا خطرناک جال بچھا رکھا ہے۔ گزشتہ ہفتہ وادی تیراہ میں بھی اسی قسم کے بارودی مواد کے پھٹنے سے کئی شہری ہلاک ہوئے تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فورج مقامی آبادی کے تعاون سے علاقے کو بارودی مواد سے صاف کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ عوام کے تعاون سے سیکیورٹی فورسز جلد ہی باجوڑ کو دہشت گردوں کے خطرات سے مکمل طور پر پاک کردیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں