غیرقانونی تعمیرات R-1509 کی اپیلٹ کمیٹی میں اپیل داخل، کمپلین آئی ڈی SCRM-20250921-3 جاری

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) دستگیر بلاک 15 فیڈرل بی ایریا کے رہائشی پلاٹ‌ نمبر R-1509 پر پورشن مافیا کا شب خون، غیرقانونی دکانیں، میزنائن فلور کے ساتھ مکمل کورڈ دو فلور کی تعمیر نے تعمیراتی قوانین کی ارتھی اٹھا دی، ، علاقہ جو پہلے ہی تنگ گلیوں، یوٹیلیٹی بحران اور پارکنگ کے مسائل کا شکار ہے وہاں اس غیرقانونی تعمیرات نے مکینوں کی زندگی اجیرن کر دی، سندھ بلڈنگ کنٹرول کا رشوت خور ڈیپارٹمنٹ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے صرف مال بنانے میں مصروف،

علاقہ رہائشی نے اپنے وکیل کے توسط سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی اپیلٹ‌ کمیٹی کی طرف رجوع کر لیا، جہاں کمپلین داخل ہونے کے بعد کمپلین آئی ڈی SCRM-20250921-3 جاری کر دی گئی

بلڈر اور علاقہ بلڈنگ انسپکٹر مقبول سومرو کا انقلابی گٹھ جوڑ، ڈائریکٹر سینٹرل محمد ضیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر کمال احمد کا خاموش تماشائی کا کردار، مقبول سومرو رشوت کی مبینہ رقم جیبوں میں ڈال کر اور بعد ازاں منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر منتقل کرنے میں مصروف

واضح رہے بلڈر تعمیراتی کام تیزی سے مکمل کرکے جعلی رہائش اختیار کروا کے مقبول سومرو کی مدد سے تعمیرات کو پرانے کھاتے میں ڈال کر گھمانے کے چکر میں ہے لیکن علاقہ مکین کا اپیلٹ کمیٹی کے بعد ایس بی سی اے اسپیشل کورٹ میں کرمنل کیس دائر کرکے بلڈر اور مقبول سومرو کو قانون کے کٹہرے میں‌ لا کر سزا کرانے کا عزم

اپنا تبصرہ بھیجیں