سکھر(ایچ آراین ڈبلیو) سکھر کے علاقے صالح پٹ میں جبڑا توڑنے اور ٹانگ کاٹنے کے واقعے کی شکار اونٹنی ‘چاندنی’ کا کامیاب آپریشن مکمل ہو گیا ہے۔ سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو موصولہ میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ تین گھنٹے طویل سرجری کے دوران اونٹنی کے جبڑے کی ہڈی درست کی گئی جبکہ پچھلی دائیں ٹانگ کاٹنی پڑی۔
لائیو اسٹاک کے سیکرٹری کاظم جتوئی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ:
ڈاکٹر جاوید کھوسو، ڈاکٹر ذوالفقار اوٹھو اور ڈاکٹر علی گوپان کی ٹیم نے بغیر خون بہائے آپریشن کیا
اونٹنی اب خطرے سے باہر ہے اور ہوش میں ہے
میڈیکل بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر گوردھان داس کی نگرانی میں علاج جاری ہے
وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگانے کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں۔ یہ واقعہ 20 ستمبر 2025 کو پیش آیا تھا، جس کے بعد اونٹنی کو اینیمل سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔ ڈی جی لائیو اسٹاک ڈاکٹر حزب اللہ بھٹو کے مطابق اونٹنی کے دونوں جبڑے اور ٹانگ بری طرح متاثر ہوئے تھے۔


