دادو اور ملتان میں سیلابی حادثات، 3 بہنیں اور ماں بیٹی سمیت 5 افراد ڈوب کر جاں بحق

دادو(ایچ آراین ڈبلیو)دادو کے قریب کچے کے علاقے دودو کلہوڑو میں سیلابی پانی میں ڈوبنے کا المناک واقعہ پیش آیا جس میں تین بہنیں جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق 15 سالہ عمان، 13 سالہ زبیرہ اور 12 سالہ حمیرا نامی تینوں بہنیں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں۔

مقامی غوطہ خوروں نے تینوں بہنوں کی لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پہلے 12 سالہ بچی پانی میں ڈوبی، جس کے بعد دیگر دو بہنوں نے اسے بچانے کی کوشش میں اپنی جان گنوا دی۔

ملتان میں علیحدہ واقعہ:
جلال پور پیر والہ کے علاقے میں ایک خاندان سیلابی پانی کم ہونے پر گھر واپس جا رہا تھا کہ 42 سالہ بختاور اور اس کی 12 سالہ بیٹی انعم گہرے پانی میں ڈوب گئیں۔ دونوں کو نکالا گیا تو وہ جاں بحق ہو چکی تھیں۔

سیلاب زدہ علاقوں میں پانی اترنے کے باوجود اب بھی کئی مقامات پر گہرے پانی کے باعث ایسے حادثات کا خطرہ موجود ہے۔ حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ سیلابی پانیوں سے گزرنے سے گریز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں