58

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی ملاقات، سلامتی کے تعاون کو مضبوط بنانے پر زور

نیویارک(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر زور دیا گیا۔ یہ ملاقات گرمجوش اور خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

وزیراعظم ہاؤس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر انسداد دہشت گردی کے تعاون پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے انسداد دہشت گردی میں پاکستان کے کردار کی عوامی سطح پر توثیق پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر صدر ٹرمپ کی “جرات مندانہ، دلیرانہ اور فیصلہ کن قیادت” کی تعریف کی، جس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کیا اور جنوبی ایشیا میں ایک بڑی تباہی کو ٹالنا ممکن بنایا۔ دونوں طرف سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں