لیہ پولیس کی ہوشیاری: حوالات میں قیدیوں کے آگ لگا کر فرار ہونے کی سازش ناکام

لیہ(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس نے تھانہ صدر حوالات میں قیدیوں کی فرار ہونے کی ایک سنگین سازش کو ناکام بنا دیا۔ اطلاعات کے مطابق ‘بلا ٹو ڈی گینگ’ کے ارکان نے خود کو آگ لگا کر فرار ہونے کا ڈرامہ رچایا۔

پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں تین ملزمان نظام الدین شہنشاہ، اشرف ملاں اور حمد عزیز کو تحویل میں لے کر فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ملزمان نے اپنے ساتھی اسلم نامی ملزم کو بھی آگ لگانے کی ناکام کوشش کی۔

تفتیش کے مطابق ملزمان کا مقصد پولیس کو الجھا کر فرار ہونا تھا، لیکن ایس ایچ او ہارون رضا رندھاوا کی زیر نگرانی پولیس کی ہوشیاری سے یہ منصوبہ ناکام ہو گیا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا ہے۔ طبی امداد کے بعد تینوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر حوالات بھیج دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ ملزمان کار لفٹنگ سمیت سینکڑوں سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔ پولیس کے فوری اقدامات سے نہ صرف ملزمان کے فرار ہونے کا منصوبہ ناکام ہوا بلکہ ایک بڑے سانحے کو بھی روکا جا سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں