خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز خیبر ضلع کے لنڈیکوتل اور ملاکنڈ کے بٹ خیلہ علاقے بتائے جا رہے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکوں کے احساس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ احتیاطی تدابیر کے طور پر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ مقامی افراد نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے واضح طور پر محسوس کیے گئے، جس کے بعد لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں پر پناہ لی۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق، زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں اور پیشگی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

ضلعی انتظامیہ نے زلزلے کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر عملہ متحرک کر دیا ہے۔ مزید تفصیلات آنے والی گھنٹوں میں واضح ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں