کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملیرکے تھانہ قائد آباد کی حدود نیو مظفر آباد کالونی میں فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی-پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت گل صباء زوجہ فیض محمد کے نام سے ہوئی ؛ خاتون کی بیٹی نے پسند کی شادی کی ہوئی تھی ؛ گھر والے لڑکی مناکر لائے ۔
پولیس کے مطابق لڑکی کے ماموں نے کہا کہ ہم اس کو نہیں چھوڑے گے ؛ ماموں نے لڑکی پر فائرنگ کی ماں بیچ میں آئی اور گولی اس کو لگ گئی؛ لاش کو ضابطہ کی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کے بھائی اور بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے ؛ واقعہ کے متعلق مزید تحقیقات جاری ہے


