کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو) کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے، جس نے شہریوں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کر کے رکھ دیا ہے۔
شہریوں کے مطابق جوائنٹ روڈ، ارباب کرم خان روڈ، رئیسانی روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن ، چالو باوڑی ، مشرقی بائی سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی بندش اور وولٹیج کے اتار چڑھاؤ نے گھریلو اور کاروباری سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ بار بار وولٹیج گرنے سے برقی آلات بھی خراب ہونے لگے ہیں، جبکہ گرم موسم میں بجلی کی بار بار بندش نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ واپڈا اور بجلی فراہم کرنے والے ادارے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور کم وولٹیج کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔


