نوشہرو فیروز(ایچ آراین ڈبلیو) دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں غیر متوقع اضافے کے باعث نوشہرو فیروز کے علاقے دربیلو میں زمیندارہ بند ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں پانی کے رخ موڑنے سے مقامی آبادیوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، بند ٹوٹنے کے باعث سیلابی پانی گاؤں ہاشم سیال اور گاؤں تنیہ میں داخل ہو گیا، جس سے مقامی رہائشیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ پانی کے داخلے سے کاشتہ زمینیں اور رہائشی مکانات متاثر ہوئے ہیں، جبکہ مقامی افراد کو فوری امدادی کارروائی کی ضرورت ہے۔
اس صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے سندھ نے گڈو بیراج پر 14 سے 15 ستمبر تک اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے اور انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں بروقت اقدامات کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے۔


