گلگت(ایچ آراین ڈبلیو) قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آج مقامی وقت کے مطابق خطے میں زمینی ارتعاش کی معمولی نوعیت کی لہر محسوس کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی زمین سے 25 کلومیٹر نیچے تھی۔ زلزلے کا مرکز سکردو شہر سے جنوب مغرب کی جانب 34 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق، زلزلے کی معمولی نوعیت کی وجہ سے نہ تو جانی نقصان کی کوئی اطلاعات ہیں اور نہ ہی املاک کو کسی قسم کے نقصان کا سامنا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے اور عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھبراہٹ سے گریز کریں۔


