لاڑکانہ پولیس نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے شاندارکامیابی حاصل کرلی

لاڑکانہ(ایچ آراین ڈبلیو) ڈی آئی جی لاڑکانہ زون احمد چودھری، QPM, PSP کی ہدایات اور نگرانی میں لاڑکانہ پولیس نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، تھانہ دڑی کی حدود میں ایک اعلیٰ پروفیشنل ازم پر مبنی کارروائی کے دوران پولیس نے ایک خطرناک اور انتہائی مطلوب ڈاکو روحل مسیح کو اس کے ساتھیوں کے ہمراہ گھیرے میں لے لیا۔ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پولیس کو جوابی کارروائی کرنی پڑی۔ مقابلے کے دوران مذکورہ ڈاکو زخمی ہو گیا اور اسے فوری طور پر حراست میں لے کر طبی امداد فراہم کی گئی۔

ابتدائی تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزم روحل مسیح شہر کے مختلف تھانوں میں ایک درجن سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب اور روپوش تھا۔ اپنے اعتراف جرم میں ملزم نے شہر میں ہونے والی 100 سے زائد سنگین وارداتوں میں اپنا ملوث ہونا قبول کیا ہے۔ اس کے وارداتوں کے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔ یہ ملزم ایک عادی مجرم ہے جو ماضی میں بھی متعدد بار گرفتار ہو کر جیل کی سزا کاٹ چکا ہے۔

گرفتار ملزم کی معلومات کی بنیاد پر اس کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔ یہ کارروائی لاڑکانہ پولیس کے عزم کی عکاس ہے کہ وہ شہر میں ہر قسم کی جرائم کی روک تھام کے لیے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں