جےیوآئی کا سندھ بھر میں امن مارچ کا اعلان، 18 ستمبر کو کراچی میں دھرنا

شکارپور(ایچ آراین ڈبلیو): جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی 5 روزہ “سندھ امن مارچ” نکالے گی، جو کل کندھکوٹ کشمور سے شروع ہو کر 18 ستمبر کو کراچی میں احتجاجی دھرنے میں تبدیل ہوگا۔ انہوں نے حکمرانوں سے کہا کہ “عوام کے بپھرنے سے پہلے نوشتہ دیوار پڑھ لیں۔”

علامہ سومرو نے جامعہ بحر العلوم کریمیہ میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ “سندھ میں بدامنی عوام کے خلاف ایک سازش ہے۔ یہ امن مارچ ڈاکو راج کے خلاف طبل جنگ ہے۔” مارچ کا راستہ کشمور، شکارپور، سکھر، خیرپور، نوشہرو فیروز، نواب شاہ، مٹیاری، حیدرآباد، سجاول، بدین اور ٹھٹہ سے ہوتا ہوا کراچی پہنچے گا۔

جے یو آئی سندھ کے رہنما مولانا سمیع سواتی نے کہا کہ “مارچ کی قیادت جماعت کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ عوام اپنے بنیادی حقِ امن کے لیے ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔”

—————————————–
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔

سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/donate

اپنا تبصرہ بھیجیں