بے نظیربھٹویونیورسٹی میں طلبہ کے داخلے پر پابندی کے خلاف احتجاج، چار طلبہ گرفتار

کوئٹہ (ایچ آر این ڈبلیو)یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ پر عائد پابندی کے خلاف آج شدید احتجاج دیکھنے میں آیا۔ ایس ایس ایف کے زیرِ اہتمام امین پٹھان، رضوان بروہی، ساحل بروہی، محبت بھنگوار، منصب بروہی، جہانزیب بروہی، زبیر بروہی، شکیل بروہی، عبداللہ بروہی اور معظم ڈیپر سمیت دس طلبہ پر یونیورسٹی میں داخلے کی پابندی عائد تھی، جس کے خلاف ان طلبہ نے انتظامیہ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زبردستی کیمپس میں داخلہ لیا۔

ذرائع کے مطابق، سیکیورٹی اہلکاروں اور سیکیورٹی انچارج نوید لاکھو نے انہیں روکنے کی کوشش کی، تاہم طلبہ نے عملے کے ساتھ بدتمیزی اور گالی گلوچ کی اور مزید 15 ساتھی طلبہ کے ہمراہ کیمپس میں داخل ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کو طلب کیا، جس کے بعد چھٹی کے وقت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رضوان بروہی سمیت 4 طلبہ کو گرفتار کر لیا۔

گرفتاریوں کے بعد دیگر طلبہ نے شدید احتجاج کیا، تاہم ڈی ایس پی سٹی کی براہ راست مداخلت پر مظاہرہ ختم کر دیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبہ کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ناروا رویے کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا گیا۔

ایچ آر این ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔

سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/donate

اپنا تبصرہ بھیجیں