ساہیوال(ایچ آراین ڈبلیو) ساہیوال سے محکمہ پولیس کی جانب سے ایک اہم تقرری کے تحت انسپکٹر امتیاز نون کو بطور ایس ایچ او تھانہ اوکانوالہ بنگلہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ انسپکٹر امتیاز نون ایک فرض شناس، محنتی اور پیشہ ور پولیس افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں، جنہوں نے اپنے سابقہ فرائض میں قانون کی عملداری، عوامی خدمت اور جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیوں سے نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔
علاقے کی عوام اور انسپکٹر امتیاز نون کے ساتھی افسران نے ان کی نئی تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور بہتر حکمت عملی کے ساتھ تھانہ اوکانوالہ بنگلہ کے نظم و نسق کو مزید مؤثر بنائیں گے۔
انسپکٹر امتیاز نون کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی جاتی ہے، اور ان کے لیے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں عوام کی خدمت اور انصاف کی فراہمی کے اس مشن میں کامیاب کرے۔


