77

خاوند نےاپنی ہی بیوی کا3 کروڑمالیت کا زیورچوری کرلیا،55 تولےسونا اور15لاکھ روپے برآمد

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ماڈل ٹاؤن میں حیران کن واردات سامنےآئی ہے جہاں ایک شخص نےاپنی ہی بیوی کے3 کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کر لیے۔ پولیس کے مطابق خاتون اپنی بہن کے گھر گئی ہوئی تھی، واپسی پر اس نے گھر سے 80 تولے طلائی زیورات غائب پائے۔

خاتون کی درخواست پر ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کیا۔ تفتیش کے دوران حالات مشکوک پائے جانے پر خاتون کے خاوند کو شامل تفتیش کیا گیا، جو زیادہ دیر پولیس کو چکمہ نہ دے سکا اور آخرکار اعترافِ جرم کر لیا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے:

55 تولے سونا
15 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی۔

تحقیقات میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ خاتون کی ملزم سے ابتدائی طور پر سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی، جو بعد ازاں شادی میں بدل گئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں