واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکہ میں ہونے والے نائن الیون حملوں کو 24 سال ہو گئے ہیں۔ 11 ستمبر 2001 کو القاعدہ کے ہائی جیکرز نے چار جہاز ہائی جیک کر کے امریکہ پر حملہ کیا تھا۔
ہائی جیکرز نے دو جہاز نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے ٹکرا دیے تھے جس سے ٹریڈ سینٹر کی آسمان سے باتیں کرتی دونوں عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔
تیسرا جہاز امریکی فوج کے ہیڈ کوارٹر پینٹاگون پر گرایا گیا اور چوتھا جہاز ریاست پنسلوینیا میں کریش ہوا۔ ان حملوں میں تقریباً تین ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے جس نے دنیا کا منظر نامہ بدل دیا۔ نائن الیون حملوں کو تاریخ کے تباہ کن حملوں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔


