96

چین کے صدر شی جن پنگ نے دنیا کو امن کا پیغام دے دیا

بیجنگ(ایچ آراین ڈبلیو)چین کے صدر شی جن پنگ نے دنیا کو امن کا پیغام دے دیا ہے، بیجنگ میں فوجی پریڈ سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ انسانیت کو جنگ یا امن میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

شی جن پنگ نے اپنے خطاب میں اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ’’ہم جتنے بھی مضبوط ہو جائیں کبھی توسیع پسندی کا راستہ اختیار نہیں کریں گے، ہم کبھی اپنے ماضی کی مصیبت کو کسی دوسرے ملک پر عائد نہیں کریں گے۔‘‘

چین کے صدر کا کہنا تھا کہ چینی عوام تاریخ کے درست سمت پر کھڑے ہیں، چینی عوام امن کے لیے پرعزم ہیں، انھوں نے کہا ’’ہماری خوش حالی اور ترقی کو روکا نہیں جا سکتا، ہم دنیا میں ایسا عالمی نظام چاہتے ہیں جو انصاف اور مساوات پر مبنی ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں