سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کے متعلق درخواستوں کے بارے میں عدالت کا اہم حکم

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کے متعلق درخواستوں کے بارے میں عدالت کا اہم حکم

ہر لاپتہ شہری کی درخواست کے ساتھ نام کے علاؤہ شناختی کارڈ اور فون نمبرز بھی حاصل کیے جائیں،

جسٹس ظفر راجپوت کی عدالتی عملے کو ہدایت

کئی کئی ماہ گزر جانے کے باوجود تفتیشی افسران یہ بنیادی معلومات بھی حاصل نہیں کرپاتے، جسٹس ظفر راجپوت

موبائل فون کسی بھی شہری کی لوکیشن جاننے کیلیے انتہائی اہم ڈیوائس ہے، عدالت کے ریمارکس

عدالت نے یہ ہدایات اقبال مارکیٹ کی نرس بسمہ کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران جاری کیں

نرس بسمہ9 فروری کو ہوم سروس کیلے طارق روڈ کے علاقے میں گئی تھی، درخواست

اس معاملے میں اب تک کیا پیش رفت ہوئی ۔عدالت کا تفتیشی افسر سے استفسار

ابھی لاپتہ خاتون کے کوائف معلوم کئے ہیں اور اقدامات کر رہے ہیں ، تفتیشی افسر

اس معاملے میں پسند کی شادی کے پہلو کا بھی جائزہ لیا جائے اور موبائل فون ڈیٹا سے بھی مدد لی جائے ۔عدالت

موبائل فون کا نمبر فراہم نہیں کیا گیا، تفتیشی افسر

فون نمبر فراہم نہیں کیاگیا یا آپ نے حاصل کرنے کی کوشش ہی نہیں کی،

عدالت نے پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 24اپریل کیلیے ملتوی کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں